سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے مسجد نبویﷺ میں آنے والے زائرین کی صحت وسلامتی کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت مسجد میں استعمال ہونے والے پانی کے عالمی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ایجنسی برائے امور مسجد نبویﷺ کی طرف سے مسجد میں زمزم اور دوسرے پانی کو صاف رکھنے کے لیے ماہانہ بنیادوں پر تجربہ گاہوں میں پانی کا سائنسی بنیادوں پر تجزیہ کیا جاتا ہے۔
مسجد نبویﷺ میں عازمین اور زائرین میں تقسیم کیے جانے والے زم زم کو ہرطرح کے جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے ایک رضا کار ٹیم مختص ہے جو ماہانہ بنیادوں پانی کے 1800 نمونوں کا لیبارٹری میں سائنسی بنیادوں پر تجزیہ کرتی ہے۔ ان تجزیوں کا مقصد مسجد نبوی میں تقسیم کیے جانے والے آبی خیرے کو ہرطرح کے جراثیم سے پاک کرنا اور زائرین کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے اقدامات پرعمل کرنا ہے۔
اس ضمن میں مسجد نبویﷺ میں پانی کے تمام ذرائع کے روزانہ 60 نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹریوں کو بھیجے جاتے ہیں۔ یہ نمونے زیرزمین پانی کی ٹینکیوں، واٹر ٹینکروں اور مشروبات محفوظ کرنے والے کولروں سے لیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ مسجد نبوی کے جنوب مغرب میں زمزم کی سبیل سے بھی چوبیس گھںٹے کی بنیاد پرپانی کے نمونے کیمائی اور مائیکرو بائیولوجیکل تجزیے لیے لیبارٹریوں کو بھیجے جاتے ہیں۔
+++