ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کا عزم لیے، ٹیم پاکستان دبئی پہنچ گئی

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ جیتے کا عزم لیے، بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے میگا ایونٹ کے لیے لاہور میں تیاریاں مکمل کیں اور اب یو اے ای میں امتحان کا وقت ہے۔

اور اس امتحان میں شرکت کے لئے پاکستانی کرکٹرز لاہور سے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔

بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم پاکستان کے کھلاڑی چارٹرڈ فلائٹ سے دبئی پہنچے۔

آئی سی سی کی جانب سے بائیو سیکیور ببل میں فیملی کو رہنے کی اجازت ملنے کے بعد بعض کرکٹرز کے ساتھ فیملی ممبران بھی یو اے ای پہنچے ہیں۔

دبئی پہنچنے کے بعد کرکٹرز، آفیشلز اور فیملی ممبران کے کووڈ19 ٹیسٹ ہوئے، جس کے نتائج آنے تک پلیئرز قرنطینہ میں رہیں گے۔

کووڈ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پاکستان ٹیم ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم مشن ورلڈ کپ کا آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کیخلاف میچ کے ساتھ کرے گی۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم 18 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز اور 20 اکتوبر کو جنوبی افریقا کیخلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں