چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک سرمایہ کار نے پیشکش کی کہ بھارت سے میچ جیت جائیں آپ کو بلینک چیک دوں گا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں رمیز راجہ نے کہا کہ اسکولز اور کلب کرکٹ بیٹھی ہوئی ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کے جانے سے تنقید ہوئی ہے، میں نے آتے ہی لاکھ، لاکھ روپے فرسٹ کلاس کرکٹرز کا معاوضہ بڑھایا ۔ کراچی میں سرمایہ کاروں سے بات کی، چار بینکس اسکول کرکٹ میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔
پی سی بی نے اعلان کیا کہ ایک بھی کلب اگر انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان کو دے گا تو کلب کے تمام اخراجات بورڈ اٹھائے گا۔ آئی سی سی سیکیورٹی حکام کے مطابق پاکستان میں سب سے بہترین اسپورٹس سکیورٹی ہوتی ہے۔ اتنا سنگین خطرہ نہیں تھا جس پر نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کر دیا۔ انگلش بورڈ کے دورہ منسوخ کرنے پر برطانوی وزیر اعظم نے بھی بیان دیا۔