پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح ایک 18 سالہ نوجوان کو ٹیکساس کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔
اس نے ایک اسکول میں فائرنگ کی تھی جس کےنتیجےمیں 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص جو آرلنگٹن کے ٹمبر ویو ہائی سکول سے فرار ہوا کو ایک مختصر تعاقب کے بعد گرفتار کیا گیا اور اس پر مہلک ہتھیار سے حملہ کرنے کے تین الزامات عائد کیےگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چار زخمیوں میں سے کم از کم دو کو گولی لگی ہے اور ان میں سے ایک کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔یہ بات قابل غور ہے کہ اس سال امریکی اسکولوں میں فائرنگ کے کم از کم 101 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 21 افراد ہلاک اور 56 دیگر زخمی ہوئے۔