ٹک ٹاک کو ‘کینسر’ کہنے والے فیروز خان بھی ٹک ٹاک پر آگئے

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی مخالفت کرتے کرتے خود بھی ایپ پر اکاؤنٹ بنا لیا۔

ٹک ٹاک کی مقبولیت میں جہاں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے وہیں ایپ کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ناقدین کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے جس میں کئی شوبز شخصیات شامل ہیں۔

اسی فہرست میں فیروز خان بھی شامل تھے جنہوں نے ایپ کے خلاف ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا تھا۔

فیروز خان نے 2020 میں ٹک ٹاک کی کچھ ویڈیوز سے تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایپلی کیشن ایک کینسر ہے۔

تاہم اب اداکار خود ٹک ٹاک ایپ پر آگئے ہیں اور محض 2 دن میں ان کے فالوورز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جب کہ ان کے اکاؤنٹ کو انتظامیہ کی جانب سے تصدیق شدہ بھی کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے فیروز خان کی پروفائل پر بلیو ٹک دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ٹک ٹاک ایپ پر غیر اخلاقی مواد پھیلانے کے باعث کئی بار پابندی عائد کی گئی لیکن بعدازاں پابندی ہٹا بھی دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں