ٹوٹی ہڈیوں کے ساتھ دنیا میں آنیوالی ایک فٹ کی سوشل میڈیا انفلوئنسر

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک فٹ کی زہرہ یعقوب کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں تاہم اب زہرہ نے اپنی زندگی کے مختلف اور مشکل حالات سے پردہ اٹھایا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران زہرہ یعقوب نے انکشاف کیا کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس کا مذاق معالج بھی اڑایا کرتے تھے۔


زہرہ یعقوب نے بتایا کہ وہ پیدائشی طور پر برٹل بون نامی بیماری میں مبتلا ہیں، وہ جس وقت پیداہوئیں تو ان کی ٹانگوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں، ڈاکٹر ان ٹوٹی ہڈیوں کو جوڑ تو دیتے لیکن ہلکے سے دباؤ پڑھنے پر بھی وہ ہڈیاں دوبارہ ٹوٹ جایا کرتیں۔

زہرہ کے مطابق وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس کا مستقل علاج کسی ڈاکٹر کے پاس بھی نہیں، اس کے برعکس جب والدہ علاج کے لیے انہیں کسی ڈاکٹر کے پاس لے جاتیں تو وہ مستقل علاج کے بجائے ان کا مذاق اڑاتے

ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا زہرہ یعقوب کی عمر 23 سال ہے لیکن ان کا قد اب بھی ایک فٹ سے کچھ انچ ہی زیادہ ہے مگر زہرہ کی نشوونما ان کی عمر کے عین مطابق ہے۔

خیال رہے کہ زہرہ یعقوب کی جانب سے اکثرو وبیشتر میک اپ کرتی یا پھر مختلف سرگرمیوں میں مصروف ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی رہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں