پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ تعینات کر دیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ دیگر اسٹاف میں منصور رانا (ٹیم منیجر) ، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ہیڈ کوچ) ، میتھیو ہیڈن (بیٹنگ کنسلٹنٹ) اور ورنن فلینڈر (باؤلنگ کنسلٹنٹ) ہوں گے۔
ان کے علاوہ کلف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ) ، ڈریکس سائمن (اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ) ، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ) ، طلحہ اعجاز (ٹیم اینالسٹ) ، کرنل (ر) محمد عمران (سیکورٹی منیجر) ، ابراہیم بادیس (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر) ، ڈاکٹر نجیب سومرو (ٹیم ڈاکٹر) اور ملنگ علی ( ٹیم مساجر) تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔
اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اور حیدر علی کوپندرہ رکنی قومی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔ان کے علاوہ ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے پندرہ رکنی اسکواڈ کاحصہ بنا لیا گیا ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
صہیب مقصود کا اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ میڈیکل ایڈوائس پر کیا جائے گا۔ٹاپ آرڈر بیٹر کی لوئر بیک کا ایم آر آئی اسکین 6 اکتوبر کو کروایاگ یا تھا۔