ٹریفک جام کی وجہ سے ممبئی میں 3 فیصد طلاقیں ہوتی ہیں، امرتا فڑنویس کا دعویٰ

بی جے پی رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی اہلیہ امرتا فڑنویس نے کہا ہے کہ ممبئی میں تین فیصد طلاقیں ٹریفک جام کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

انڈیا ٹو ڈے کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں یہ بات ایک عام شہری کے طور پر کہہ رہی ہوں کیونکہ میں روزانہ گڑھے اور ٹریفک جام دیکھتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ ممبئی میں اس کی وجہ سے تین فیصد طلاقیں ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے مسائل کی وجہ سے لوگ اپنے خاندان کے لیے وقت نہیں نکال پاتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں