وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز میں اب کمی واقع ہونا شروع ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے صرف 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 581 ہے۔
دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسکے برعکس شہری علاقوں میں 9 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اب تک ڈینگی کے باعث جاں بحق ہوانے والے افراد کی تعداد 20ہوگئی ہے۔