وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی تشویشناک صورتحال اختیار کر گیا

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3985 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 52 شہری میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ڈینگی کے باعث جان بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 27 نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر دیہی علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2316 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں