وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں آج 14 اگست 2021 کو پاکستان کے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے بطور سربراہ و مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقاریب کا انتظام و میزبانی ڈاکٹر عامر ندیم انچارج اسلام آباد کیمپس و شاہ جی محمد ایڈیشنل رجسٹرار کی طرف سے کیا گیا ۔
پرچم کشائی کی تقریب پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے اپنے دست مبارک سے کی جس میں وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کے تمام شعبہ جات کے سربراہان ، اساتذہ، افسران و ملازمین اور طلباء نے شرکت کی ۔
بعدازاں یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹا گیا ۔ یوم آزادی کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے یونیورسٹی میں ہودہ لگایا اور ملک کی سالمیت اور خوشحالی کے لیئے دعا کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا ہمارا ملک پاکستان ایک نعمت خداوندی ہے ہمیں اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے کردار ادا کر نا ہے۔