پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کی شادی 8 برس کو مکمل ہو گئے ہیں۔
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ انہیں وسیم سے شادی کو 8 برس جبکہ ان سے بچھڑے 10 ماہ ہو گئے ۔
واضح رہے کہ شنیرا اکرام اپنی بیٹی کے ہمرا ہ آسٹریلیا میں تھیں اور کورونا کے باعث سفری بندش کے سبب وہیں پھنس کے رہ گئیں
جبکہ وسیم اکرم پاکستان میں موجود ہیں۔
شنیرا نے آج شادی کی سالگرہ پر سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں وسیم اکرم کیلئے لکھا کہ ہماری شادی کو 8 برس ہوگئے ہیں اور ہماری جدائی کو پورے 10 ماہ۔
شنیرا نے وسیم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو ہر لمحہ یاد کرتی ہوں لیکن آج آپ کی یاد کچھ زیادہ ہی آرہی ہے.
آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آسٹریلیا کے بارڈرز بند کیے ہوئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ شنیرا اس قدر اپنے شوہر وسیم اکرم کو یاد کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔