وزیر خزانہ شوکت ترین کی معاون خصوصی سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی.
اس موقع پر ڈاکٹرثانیہ نشتر نے بتایا کہ شفافیت کے لیے احساس این ایس ای آر ڈیٹا بیس کے ذریعے مستحقین تک رسائی حاصل کی جائے گی۔
انہوں نےکہا کہ کامیاب پاکستان پرورگرام کے ذریعےمعاشرے کے کم مراعات والےطبقےکومالی طور پربااختیار بنانے کے مواقع فراہم کیےرہےہیں۔وزیرخزانہ شوکت ترین نےکہا کہ معاشرے کے نچلے طبقےکو اوپراٹھانےکاکامیاب پاکستان پروگرام وزیر اعظم کے وژن کےمطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستحقین بلاسود زرعی اور کاروباری قرضے بغیر کسی ضمانت کے کے حاصل کرسکیں گے۔ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت کم آمدن والوں کواپنےگھرکا مالک بنانے کے لیے کم لاگت کے گھرفراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ کامیاب پاکستان پروگرام کے ذریعے فنانشل انکلوژن ہوگا۔جس کے ذریعے آئندہ تین سے پانچ سال کے دوران 1600ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے،اس پروگرام سے تیس لاکھ خاندانوں کو خطے غربت سے نکالا جائے گا۔
Load/Hide Comments