پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے، جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جرمن وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا.
جرمن وزیر خارجہ نے وزارتِ خارجہ کے سبزہ زار میں یادگاری پودا لگایا.
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ ،خطے میں امن و امان، بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیا جائے گا.
وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے .
پاکستان اور جرمنی کے درمیان، گذشتہ چند سالوں میں دو طرفہ تعلقات، وسعت پذیر ہوئے ہیں.
جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا رواں برس کے دوران، یہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہے.
پاکستان اور جرمنی کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کا فروغ، دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہے.