وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسپین اور رومانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ان کے دورے کا آغاز 9 جنوری سے ہوگا۔ وزیر خارجہ9 اور 10 جنوری کو رومانیہ کے سرکاری دورہ پر ہوں گے۔ جس دوران وہ وہاں کے سرکارہ عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسپین کے وزیر خارجہ خوسے مانویل البارز کی دعوت پر 10 جنوری کو سپین پہنچیں گے۔ ان کا ددورہ 12 جنوری کو احتتام پزیر ہوگا۔
دفتر خارجہ کی پریس ریلیز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہسپانوی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دیگر وزراء اور ہسپانوی پارلیمنٹ کے اراکین سے ملاقاتیں کریں گے۔
اسپین میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کام کرتی ہے۔ 2021 میں پاکستان اور اسپین نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ منائی۔
رومانیہ اور اسپین دو طرفہ اور یورپی یونین کے تناظر میں پاکستان کے اہم شراکت دار ہیں۔
وزیر خارجہ کا دورہ ان دونوں دوست ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید تقویت دے گا۔