پورے ملک میں آج بھارتی جارحیت اور بربریت کے خلاف یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے بھارت آرٹیکل 370 کے خاتمے سمیت تمام ظالمانہ حربے آزما چکا ہے لیکن کشمیریوں کا جذبہ حریت سرد نہیں کرسکا مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی رابطوں کی بندش سمیت آزادی اظہار پر پابندی انسانی حقوق کی پامالی کاسلسلہ آج بھی جاری ہے.
شہید زوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کاز کے لیے جدوجہد کی اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو بھارتی ظلم وستم کے خلاف آواز بلند کرنے کی جانب راغب کیا چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ پیش کیا ہے یوم استحصال کشمیر کا مقصد اقوام عالم کی توجہ بدترین بھارتی مظالم کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے
مقبوضہ کشمیر کے عوام آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں ہم آج کشمیری بھاٸیوں کے ساتھ تجدید عہد کررہے ہیں ہمارا یقین ہے وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرلیں گے
Load/Hide Comments