وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 10 سالوں کے دوران 10 نئے ڈیمز بنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تربیلا ڈیم کے 5ویں توسیعی منصوبے کی سنگ بنیاد پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بجلی کے مہنگے معاہدے کیے گئے، ماضی کے معاہدوں کی وجہ سے ہمیں مہنگی بجلی ملتی ہے، بجلی استعمال کریں یا نہ کریں ہمیں اسکے پیسےدینے ہوتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ماضی میں لانگ ٹرم منصوبے نہیں بنائے گئے، صرف اگلے 5 سال کے الیکشن کا سوچا گیا، پاکستان میں 10 سالوں کے دوران 10 نئے ڈیمز بنیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ رپورٹ کے مطابق دنیا کا موسم تیزی سے گرم ہورہا ہے، پوری دنیا میں گلوبل وارمنگ کا مسئلہ آرہا ہے، پہلے جنگلات میں آگ ایسے نہیں لگتی تھی جیسے اب لگ رہی ہے۔