وزیر اعظم عمران خان کی بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی میت چھیننے کی مذمت

وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی فورسز کی جانب سے حریت رہنما سید علی گیلانی کی میت چھیننے کی شدید مذمت کی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ انتہائی قابل احترام اور اصول پرست 92سالہ بزرگ کشمیری لیڈر سید علی گیلانی کی میت چھیننا انتہائی شرمناک فعل ہے ۔


وزیر اعظم نے کہا کہ نازی نظریہ سے متاثرہ آر ایس ایس کی بی جے پی حکومت کی جانب سے سید علی گیلانی کے اہلخانہ کے خلاف اندراج مقدمہ ہندوستان کی فاشزم کی شرمناک مثال ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں