اسلام آباد:وزیراعظم عمراعظم عمران خان سے سعودی آرمی کے چیف آ ف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی جس میں اہم باہمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیراعظم عمران خان سے سعودی آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقا ت کی جس میں اہم باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سعودیہ دفاعی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔
جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں یمن کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ۔ سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور کی تعریف کی۔