تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کو بدقسمتی سےسیاسی نشانہ بنایاگیا، کورونا کیسزمیں تھوڑی سی کمی ہوئی ہے، اگرکیسزبڑھےتوسندھ حکومت دوبارہ سخت فیصلے کرے گی۔
خیال رہے سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت کاروبار رات 8 بجے تک کھولا رہے گا۔
یاد رہے کراچی میں کورونا کی صورت حال بہتری آناشروع ہوگئی، محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں مریض114 وینٹ پر ہیں جبکہ نجی وسرکاری اسپتالوں میں260آئی سی یو وینٹ خالی ہے۔
مختلف سرکاری ونجی اسپتالوں میں591 ایچ ڈی یوبیڈز بھی خالی پڑے ہیں ، مجموعی طورپرایچ ڈی یو بیڈز کی تعداد 1395 ہے اور مختلف اسپتالوں میں ایچ ڈی یومیں زیرعلاج مریضوں کی تعداد804 ہے۔
کم آکسیجن کی ضرورت کے حامل ا یچ ڈی یو میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 291 ہے جبکہ کم آکسیجن کی ضرورت کے حامل 177 بیڈزخالی ہیں۔
خیال رہے سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے