وزیرِ خزانہ نے وزیرِ اعظم سے ملاقات میںانہیں کامیاب پاکستان پروگرام پر پیش رفت سے آگاہ کیا.
کامیاب پاکستان پروگرام نہ صرف نوجوانوں کو آسان اقساط پر قرض کی فراہمی سے اپنا روزگار فراہم کرے گا بلکہ متوسط طبقے کو اپنی چھت کے حصول کیلئے بھی قرض فراہم کرے گا.
اسکے علاوہ کسانوں کی مالی معاونت جس میں جدید ٹیکنالوجی و مشینری کے حصول کیلئے قرض شامل ہیں سے زراعت کے شعبے میں بھی نمایاں ترقی ممکن ہو سکے گی.
وزیرِ اعظم نے کامیاب پاکستان پروگرام پر پیش رفت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا ایسا پروگرام ہے جو لوگوں کو روزگار، اپنا گھر اور زرعی مشینری کے حصول میں معاونت کرے گا. اس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے.