اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان ایک روزہ دوے پر بہاولپور روانہ ہو گئے ۔ وزیرِ اعظم بہاولپور میں جنوبی پنجاب کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم کو فعال جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی اور بہاولپور ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم حکومت کی زراعت پر خصوصی توجہ کے وژن کے تحت منعقدہ کسان کنونشن میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے جہاں نہ صرف جنوبی پنجاب میں پیداوار کے اضافے بلکہ کسانوں کی معاونت کے منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔
وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیرِ اعظم ملک میں بڑے پیمانے پر جاری مون سون شجر کاری مہم کے سلسلے میں لال سوہانرہ نیشنل پارک میں پودا لگائیں گے اور وہاں جنگلات کے تحفظ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا جائزہ بھی لیں گے۔