وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین کرونا وائرس میں مبتلا

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

قبل ازیں کرونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 945 ہوگئی، جب کہ پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 865 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 898 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 940، سندھ میں 4 لاکھ 83 ہزار 648، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 537، بلوچستان میں 33 ہزار 653، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 880 جب کہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 676 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 36 لاکھ 58 ہزار 972 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 673 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 57 ہزار 355 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 945 ہوگئی، جب کہ کرونا سے متاثر 652 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کرونا کی مثبت کیسز کی شرح 1.80 فیصد رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں