چین کے پاکستان میں تعینات سفیر نونگ رونگ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق جاری تحقیقات پربھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں تحقیقات کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سکیورٹی کو فُول پروف بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور منصوبہ کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔
چینی سفیر کا کہنا تھاکہ پاکستان میں بہت سی چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کررہیں اور چینی شہریوں کو سہولیات پر وزرات داخلہ کا مشکور ہوں۔