وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان
گزشتہ 24 گھنٹوں میں17625 نمونوں کی جانچ کی گئی اور 24 گھنٹوں میں مزید1655 نئے کیسز رپورٹ ہوئےاور 26اموات رپورٹ ہوئیں ،اموات کی مجموعی تعداد6215 ہوچکی ہے.
6 اگست تک7746882 ویکسی نیشن کی گئی، 6 سے 7 اگست کے درمیان 272045 ویکسی نیشن کی گئی، اب تک 8018927 یعنی 23.41 فیصدویکسی نیشن ہوچکی ہے
آج مزید1385مریض صحتیاب ہوئے ہیں،صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد346416 ہوچکی ہے.
اب تک5149309نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 400383 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں،اس وقت47752مریض زیر علاج ہیں.
46216گھروں میں،45آئسولیشن سینٹرز میں اور1491 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں.1308 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے.
107مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں. صوبے کے1655نئے کیسز میں سے1127 کا تعلق کراچی سے ہے.
ضلع شرقی 386، ضلع جنوبی 232،ضلع وسطی217 ، کورنگی 146 ، ملیر 81 اور ضلع غربی 65 نئے کیسز رپورٹ ہوئے .
حیدرآباد 81، جامشورو54، شہید بینظیرآباد 42، بدین 39، سانگھڑ 34، تھرپارکر 31، دادو29، ٹھٹہ 25، میرپورخاص 22، سجاول 22، ٹنڈوالہیار 22، خیرپور 21، مٹیاری 19، نوشہروفیروز 18، ٹنڈو محمد خان 12، عمرکوٹ12 ، گھوٹکی 5، کشمور 4، سکھر2 کیسز ہیں.