وزیراعظم عمران خان نے معاشی ترقی کے لیے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں معاشی تبدیلی کے لیے بڑے شعبوں میں حکومتی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت خاص طور پر گیس اور معدنیات کے شعبوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو معیشت کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اصلاحات کاعمل تیز کریں، کاروبار میں آسانی یقینی بنائیں، برآمدات میں تنوع اور درآمدات کے متبادل تلاش کریں۔