اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ بی جے پی کی انتہا پسند نظریے کے تحت اقلیتوں پر مظالم جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دسمبر میں ہندوتوا شدت پسندوں کےایک اجتماع میں بھارت میں اقلیتوں خصوصاً 20 کروڑ مسلمانوں کے قتلِ عام کے لیےدی جانےوالی کال پر مودی سرکار خاموش ہے۔
دسمبر میں ہندوتوا شدت پسندوں کےایک اجتماع میں بھارت میں اقلیتوں خصوصاً 20 کروڑ مسلمانوں کے قتلِ عام کیلئےدی جانےوالی کال پر مودی سرکار کی پیہم خاموشی اس سوال کو جنم دیتی ہےکہ آیا BJP کی حکومت اس پکار کی حامی ہے۔ وقت کی نزاکت کا تقاضاہےکہ عالمی برادری اسکا نوٹس لےاور کارروائی کرے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 10, 2022
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ مودی سرکار کی یہ خاموشی اس سوال کو جنم دیتی ہے کہ آیا بی جے پی کی حکومت اس پکار کی حامی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی نزاکت کا تقاضاہے کہ عالمی برادری اسکا نوٹس لے اور کارروائی کرے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی مودی سرکار کے شدت پسندانہ نظریے کے سائے میں ہندوتوا جتھے پوری ڈھٹائی اور آزادی سے بھارت میں تمام مذہبی اقلیتوں پر حملہ آور ہیں۔ مودی سرکار کے یہ شدت پسندانہ عزائم ہمارے علاقائی امن کیلئے ایک جیتا جاگتا اورحقیقی خطرہ ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 10, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مودی سرکار کے شدت پسندانہ نظریے کے سائے میں ہندوتوا جتھے پوری ڈھٹائی اور آزادی سے بھارت میں تمام مذہبی اقلیتوں پر حملہ آور ہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہاکہ مودی سرکار کے یہ شدت پسندانہ عزائم ہمارے علاقائی امن کیلئے ایک جیتا جاگتا اورحقیقی خطرہ ہیں۔