اسلام آباد: پولیس نے بنی گالہ میں وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کرنے والے چار ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب عمران خان چوک پر فائرنگ کرنے والے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز طلب کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے وقت وزیر اعظم اپنے گھر میں ہی موجود تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نشے کی حالت 4 کار سوار افراد نے فائرنگ کی جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ گرفتار کیے گئے افراد میں جہانزیب نثار،عبدالمعیز،مصطفیٰ حسین اور حسنین شامل ہیں۔