وزیراعظم عمران خان سے ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم سے گفتگو کے دوران ابوظبی کے ولی عہد نے 20 جنوری 2022ء کو لاہور کے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
اس دوران محمد بن زید النہیان نے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیب کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔
وزیراعظم عمران خان سے بات چیت کے دوران ولی عہد محمد بن زید النہیان نے پاکستانی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
اس موقع پر عمران خان نے تعزیت اور حمایت کے بھرپور اظہار پر ولی عہد ابوظبی کا شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی سے لرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملوں کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔