وزیراعظم آج ہری پور میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج ہری پور میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا افتتاح کریں گے۔

پاکستان ڈیجیٹل سٹی ہری پور خیبرپختونخوا حکومت کا ایک فلیگ شپ پروجیکٹ ہے، جو 86 کنال اراضی پر پھیلا ہوا ہے، جس میں آئی ٹی انڈسٹری کو ایک جگہ پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس سے صوبے میں الیکٹرونکس، سافٹ ویئر ہاسز، موبائل فون انڈسٹری، ٹیکنالوجی انکیوبیٹرز اور کمپیوٹر انڈسٹری جیسی متعلقہ صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔

پاکستان ڈیجیٹل سٹی ہری پور، کا مقصد ملک اور بیرون ملک کے ماہرین تعلیم، تحقیق، صنعت اور منصوبہ سازوں کے درمیان تعاون اور اختراع کو فعال کرنے کے لیے جدید ترین سہولت کے طور پر کام کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں