پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کے اراکین وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، ملاقات کل ہونے کا امکان ہے، ملاقات میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی شامل ہوں گے۔
ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کے اراکین کی ملاقات کرانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
ملاقات کے دن اور وقت کا تعین وزیر اعظم عمران خان کی مصروفیات کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا لیکن اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ ملاقات ہو گی اور اس کا مقصد کھلاڑیوں کے میگا ایونٹ سے قبل حوصلے بڑھانا ہیں۔
1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے اور نوجوان کھلاڑیوں کو ٹپس دیں گے۔
اس ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ بھی موجود ہوں گے۔
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے تمام کھلاڑی اسلام آباد میں موجود ہوں گے ، پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلنے کا پابند کیا ہوا ہے تاکہ میگا ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کی جا سکے۔
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا پہلا مرحلہ 23 ستمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔