امریکی دارالحکومت واشنگٹن اور اس کی نزدیکی ریاستوں میں برفانی طوفان کی وجہ سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفان کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، برفانی طوفان رات آٹھ بجے تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔