نیٹ فلیکس کی جانب سے ایک بار پھر اپنے سبسکرائبرز کے لیے قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیٹ فلیکس کے نئے سبسکرائبرز کے لئے قیمتوں میں فورری طور پر اضافہ کیا جارہا ہے ۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ سبسکرائبرز کو نیٹ فلیکس نے وعدہ کے تحت قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ایک ماہ پہلے مطلع کیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ نیٹ فلیکس کی جانب سے یہ فیصلہ صارفین کو اچھی اور بہتر سہولیات مہیا کرنے کی نیت سے کیا گیا ہے۔
نیٹ فلیکس کے مطابق اب سبسکرائبرز کو ابتدائی پلان کی مد میں 9.99 ڈالر ادا کرنے ہونگے جبکہ ایچ ڈی پلان کے لئے 15.49 ڈالر اور 4کے پیکچ کے لئے 19.99 ڈالر ادا کرنے ہونگے۔
خیال رہے کہ عالمی سطح پر نیٹ فلیکس کے سبسکرائبرز کی تعداد 250 ملین سے بھی زیادہ ہے تاہم سبسکرپشن کے لئے قیمتوں میں اضافے سے صارفین متاثر ہوسکتے ہیں۔