نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے نئے سال کا آغاز ہوگیا

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے نئے سال کا آغاز ہوگیا۔

نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق 12 بجتے ہی نئے سال کا آغاز ہوا۔ نئے سال کے موقع پر آکلینڈ میں رنگارنگ آتش بازی کی گئی اورلائٹ شو سے نئے سال کا استقبال کیا گیا۔

پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے آسٹریلیا میں بھی نئے سال کا آغاز ہوا اور سال نو کے آغازپر آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کی گئی۔

اس دوران آسمان رنگا رنگ روشنیوں سے جگمگا اٹھا اور اس موقع پر ہزاروں افراد نے یہ منظر دیکھا۔

دوسری جانب دنیا بھر میں نئے سال کے جشن کی تیاریاں عروج پر ہیں اور تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں