اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ملکی سطح پر بنائی گئی خصوصی ٹیم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے 500 دن مکمل ہو گئے ہیں۔
وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ این سی او سی نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے پر دستاویزی فلم بنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ دستاویزی فلم میں قوم کی جانب سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے سے متعلق تمام پہلو اجاگر کئے گئے ہیں۔