نیدر لینڈز کی وزیر خارجہ سگرید کاگ مستعفی ہوگئیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سگرید کاگ نے پارلیمنٹ میں اکثریت کی جانب سے محاجرین کے افغانستان سے انخلا کےانتظامات پر تنقید کیے جانے کے بعد استعفیٰ دیا ہے ۔
سگرید کاگ پر پارلیمنٹ کی جانب سے تنقید کی جارہی تھی کہ انہوں نے گزشتہ ماہ افغانستان میں مہاجرین کے انخلا میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ہزاروں افغان مہاجرین نید رلینڈ میں پناہ لینے سے محروم ہوگئے ۔ اس موقع پر سگرید کاگ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ کابینہ نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ، اگر وزیر کی پالیسی کو مسترد کر دیا گیا ہے تو وزیر کو بھی چلےجانا چاہیے۔