نیدرزلینڈ میں لاک ڈاؤن کیخلاف شدید احتجاج،متعدد شہری گرفتار

نیدرزلینڈ میں کورونا لاک ڈائون کے خلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کیمطابق نیدرزلینڈ میں کورونا پابندیوں اور لاک ڈائون کے ہزاروں مخالفین سڑکوں پر آ گئے، دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے مرکزی مقام پر جمع ہو کر احتجاج شروع کر دیا۔

پلے کارڈز اٹھائے اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی، کورونا کو میڈیا وائرس قرار دے دیا۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس میدان میں آ گئی، احتجاج کرنے والوں پر کتے چھوڑ دیئے اور لاٹھی چارج بھی کیا۔

پولیس نے مظاہرہ کرنے والے متعدد افراد کو گرفتارکر لیا، نیدرزلینڈ میں اومی کرون کی لہر کے بعد 19دسمبر سے لاک ڈائون جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں