اسلام آباد میں سابق سفارت کارکی بیٹی نور مقدم قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ظاہر جعفرکے جوڈیشل ریمانڈ میں 6ستمبر تک توسیع کردی گئی۔
نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفرکو اسلام آباد کچہری کے بخشی خانہ لایا گیا اور ملزم کی روبکار کے ذریعےعدالت میں حاضری لگائی۔
ملزم کو روبکار کے ذریعے حاضری لگائے جانے کے بعد عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اور پولیس بخشی خانہ سے ہی واپس ملزم کو اڈیالہ جیل لےکر روانہ ہوگئی۔
پولیس کی جانب سے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر کچہری لایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا تھا۔