پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے وکٹ کیپر اور نوجوان بیٹر محمد حارث نے تیز ترین نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد منفرد انداز اپنایا۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں حارث نے نصف سنچری مکمل ہونے کے بعد ’ہیش ٹیگ بی دی بیسٹ‘ کا بینر نمایاں کیا۔
انہوں نے سنچری کے منفرد انداز پر کہا کہ سب کا انداز الگ ہوتا ہے، سوچا میں بھی کچھ مختلف کروں۔
Hat-trick of wins for us ☑️ ✅ ☑️
Alhamdulilah for another player of the match award#YellowStorm #BeTheBest pic.twitter.com/SiFhlxm2nR
— Muhammad Haris (@iamharis63) February 17, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ روز کے میچ میں نوجوان محمد حارث نے پانچ چھکوں، سات چوکوں کی مدد سے 32گیندوں پر 70رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دس رنز سے شکست دے کر پلے آف کیلئے اپنے امکانات روشن کر لیے ہیں۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد سات وکٹ پر196رنز بناسکی، تین لگاتار میچ جیت کر پشاور نے ٹورنامنٹ میں کم بیک کیا۔
پشاور نے نویں میچ میں پانچویں کامیابی حاصل کی جبکہ اسلام آباد نے8میں سے چار میچ جیتے اور چار ہارے ہیں۔