ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے 8 سالہ مداح نے انہیں خط لکھ دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 8 سالہ ہارون سوریا کا خط شئیر کیا جس میں انہوں نے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران قومی ٹیم کی پرفارمنس اور تمام کھلاڑیوں کے آٹو گراف کی فرمائش کی تھی۔
کپتان بابراعظم نے 8 سالہ ہارون کے خط کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کو کھلاڑیوں کے آٹو گراف مل جائٰیں گے مگر میں آپ کے آٹوگراف کا زیادہ انتظار نہیں کرسکتا.
Dear Mohammad Haroon Suria,
Salam,
Thank you for such a kind letter for us, champion. I ABSOLUTELY believe in you and you can achieve anything with your focus, belief, and hardwork.
You will get your autographs but I cant wait to get YOUR autograph future Captain. 🙌 https://t.co/FbalPUeBnC
— Babar Azam (@babarazam258) November 13, 2021
ہارون سوریا نے اپنے خط میں اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ‘مستقبل میں وہ بھی پاکستان ٹیم کی قیادت کرینگے اور ورلڈکپ جیتیں گے’۔ جس پر بابراعظم نے جواب دیا کہ آپ محنت، توجہ اور یقین سے سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں.