تونس کے صدر قیس سعید نے بدھ کے روز نجلا بودن حرم رمضان کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم نامزد کرتے ہوئے حکومت سازی کی دعوت دی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق صدر قیس نے 63 سالہ نجلا بودن سے کہا ہے کہ جلد ازجلد نئی حکومت میں شامل وزرا کے ناموں کا اعلان کریں۔نجلا بودن پیشے کے اعتبار سے استاد ہیں اوروہ انجینیرنگ جیالوجسٹ کے طور پر تونس یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔
اس وقت نجلا ورلڈ بینک کے تعاون سے وزارت تعلیم میں میں ہائیر سائنٹیفک ریسرچ کے ایک منصوبے پر کام کر رہی ہیں۔ وہ اسی وزارت میں تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے کے شعبے کی نگران بھی ہیں۔ان کے سیاسی رجحان کے حوالے سے کوئی بات یقین سے نہیں کی جاسکتی۔