نامناسب تصاویرشیئرکرنے والےفین پیجز کیلئےحمیمہ ملک کی وارننگ

حمیمہ ملک نے اپنی تصاویرکو نامناسب اندازمیں ایڈٹ کرکے شیئر کرنے والے سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس کو قانونی چارہ جوئی کی وارننگ جاری کی ہے۔

انسٹااسٹوریزمیں حمیمہ نے اس حوالے سے لکھا ، ‘ انٹرنیٹ پر میری بعض نامناسب طریقے سے ایڈٹ کی جانے والی تصاویرزیرگردش ہیں ۔ یہ شرمناک ہے کہ لوگ ایسا کیسے کرسکتے ہیں ۔’

تصاویر کی غلط اندازمیں ایڈیٹںگ اورانہیں انٹرنیٹ پراپ لوڈ کیے جانے کا بتانے والی حمیمہ نے اپنے فین پیجز سے یہ تصاویر ہٹانے کیلئے کہا ہے.


حمیمہ ملک نے خبردار کیا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں وہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریںگی۔ گو اداکارہ نے ان تصاویر کی نشاندہی نہیں کی جنہیں ایڈٹ کیا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ وہ ممکنہ طور پر انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈزکیلئے دورہ ترکی کے دوران لی گئی تصاویر کی بات کررہی ہیں۔

آئی پی پی اے کی تقریب میں پرفارمنس دینے والی حمیمہ کی کئی تصاویرسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوئی تھیں، اس کے علاوہ انہوں نے پرفارمنس میں اپنا ساتھ دینے والے گلوکارفرحان سعید کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی کروایاتھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں