نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کی غلط فہمی دور کردی

داکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی غلط فہمی دور کردی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کے مخلتف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی اور تنقید کرنے والوں کی غلط فہمی دور کردی ہے۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہمیں سیکھایا گیا ہے کہ آپ کسی بڑے کو ان کی تعریف کر کے اور وقت دے کر خوش کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھی یہ ہی کیا اب میں ان سے کیا بات کرتی؟ ان سے پرسنل باتیں کرتی ،میں نے ان سے وہ باتیں کی جو ان کو خوش کر دیتیں۔

نادیہ خان نے کہا کہ آپ خود بتائیں ہم کسی شادی پر جاتے ہیں تو اپنے سے بڑی خواتین سے کیا پوچھتے ہیں یہ ہی نہ کہ آپ کہاں سے تیار ہوئیں؟ میک اپ کس نے کیا؟ کونسے پارلرمیں گئیں تھیں؟ مجھے بھی ایسا کروانا ہے تو میں نے بھی ان سے یہ ہی پوچھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے ان کی دل سے تعریف کی تھی اور وہ خواتین مجھے بہت اچھی لگتی ہیں جو ہر عمر میں اپنا خیال رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ لال جوڑے میں آئی تھیں اکیلی تھیں اتنا اچھا میک اپ تھا میں نے ان کی تعریف کی اور وہ بھت خوش ہوئی آپ لوگ سہی طرح جاکے ویڈیو دیکھیں اگر میں نے کوئی لفظ طنزیہ استعمال کیا ہو کیونکہ ان ہی چیزوں پر اختلافات ہوتے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

چند دن قبل نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی کے دوران ویڈیو بنائی تھی جو حال ہی میں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر جہاں دیگر لوگوں نے نادیہ خان پر تنقید کی وہیں شرمیلا فاروقی نے بھی ان کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔

شرمیلا فاروقی نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے نادیہ خان کے رویے کو سستی شہرت کا طریقہ قرار دیا تھا اور ان کے لئے سخت الفاظ بھی استعمال کیے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ شوبز کے لوگوں کی بہت عزت کرتی ہیں، فنکار برادری سخت محنت طلب کام کرتے ہیں مگر نادیہ خان کا رویہ ناقابل برداشت تھا کیونکہ ان کی والدہ اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں