نائیجریا، عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

نائیجریا میں کثیرالمنزلہ زیرتعمیر عمارت گرنے سے ہلاک افراد کی تعداد 20 ہوگئی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت لاگوس میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے 9 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں ممکنہ طور پر تقریبا 100مزدور تھے، ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں