نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا اینٹی پاکستان ٹرینڈ لسٹ کی بنیاد پر شہریوں کے خلاف کاروائی کے اعلان پر اظہار تشویش
پاکستان مخالف ٹرینڈ لسٹ کی بنیاد پر شہریوں کے خلاف کاروائی تشویشناک ہوگی.
جمہوریت میں تنقید کرنا یا سوال کرنا غداری نہیں ہوتا.
سوشل میڈیا پر دنیا پھر میں حکومتوں پر تنقید ہوتی ہے.
آئین کا آرٹیکل 19 پاکستان کے شہریوں کے اظہار کی آزادی دیتا ہے.
حکومت پر تنقید کرنا ریاست پاکستان پر تنقید نہیں.
تحریک انصاف کی حکومت خود کو ریاست سمجھنا بند کرے.
جاری کردا فہرست عالمی دنیا میں ایک مذاق بن جائے گی.
خود حکومتوں اور افراد کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے والی تحریک انصاف اب تنقید برداشت نہیں کر سکتی.
3 سال سے آزادی اظہار اور میڈیا پر قدغنیں لگ رہی ہیں.
ریاست مخالف ٹرینڈ کے نام پر لوگوں کے خلاف کاروائی کرنا قابل مذمت ہے.
حکومت اپنے فیصلوں اور پالیسیوں پر نظرثانی کرے.