میگھن مارکل نے برطانوی اخبارکیخلاف پرائیویسی کے حق کا مقدمہ جیت لیا

برطانوی شاہی خاندان کی بہو ڈچس آف سسیکس میگھن مارکل نے برطانوی اخبار میل آن سنڈے کے خلاف پرائیویسی کے حق کا مقدمہ جیت لیا۔ 

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لندن کی کورٹ آف اپیل نےقرار دیا کہ  اخبار نے میگھن کی جانب سے  والد کو لکھا گیا خط بلا اجازت شائع کرکے نجی معاملات میں مداخلت کی اور برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

عدالت نے فروری 2021 کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئےکہا کہ خط کا مواد ذاتی نوعیت کا تھا اور اسے منظر عام پر لانا حقیقی عوامی مفاد میں نہیں تھا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ کے جج نے بھی پرائیویسی اور کاپی رائٹ کے کیس میں ڈچز کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ 

کورٹ آف اپیل نے کہا کہ معاملات اتنے واضح ہیں کہ مکمل سماعت کی ضرورت نہیں ہے۔

 اپنی کامیابی پر جاری ایک بیان میں میگھن مارکل نےکہا ہےکہ یہ فتح صرف اُن کےلیے نہیں بلکہ ہر اس شخص کی فتح ہے جس نے کبھی حق کے لیےکھڑے ہونے میں خوف محسوس کیا ہو۔

میگھن کا کہنا تھا کہ تین سال تک انہوں نے دھوکہ دہی، دھمکیوں اور خود کو سوچ سمجھ کر نشانہ بنائے جانےکی مہم کا سامنا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں