میگھن مارکل سیاست میں قدم رکھنے کیلئے کیا کرنے جا رہی ہیں؟

شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے بارے میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ سیاست میں قدم رکھنے کے لیے تاریخی اور بڑی مہم چلارہی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، معروف برطانوی میڈیا شخصیت اینڈریو ایبورن نے دعویٰ کیاہے کہ میگھن مارکل اپنے سیاسی میدان میں قدم رکھنے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے تاریخ کی سب سے بڑی مہم (PR campagin) چلا رہی ہیں۔

اینڈریو ایبورن نے میگھن کے اوپرا اور ایلن کو دیے گئے انٹرویوز کوبھی مہم (PR campagin) قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’انہیں حیرت نہیں ہوگی اگر وہ پہلی امریکی صدر بننے جا رہی ہیں، وہ یقینی طور پر ایک دلچسپ مہم پر ہیں‘۔

یہ خبر میگھن مارکل کے کانگریس کے مقامی ممبران کو فون کرنے اور ’فیملی لیوز‘کے لیے امریکی کانگریس کو خط لکھنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے اپنے خط میں مطالبہ کیا تھا کہ حکومت شہریوں کو تنخواہ کے ساتھ خاندانی چھٹی(paid Family Leave) فراہم کرے۔

میگھن مارکل نے ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی اور سینیٹ میجوریٹی لیڈر چارلس شمر کو خط میں لکھا تھا کہ ’وہ ایک منتخب عہدیدار نہیں ہیں اور نہ ہی سیاستدان ہیں، بہت سے لوگوں کی طرح، ایک مصروف شہری اور ماں ہیں۔‘

انہوں نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ تنخواہ کے ساتھ چھٹی ہر شہری کا قومی حق ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں