مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام دہشتگردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیااداروں کااعلامیہ سرکاری جھوٹ پکڑے جانے کا دستاویزی ثبوت ہے ، حکومت نےمیڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےقیام سےمتعلق غلط بیانی کیوں کی؟
انہوں نے کہا کہ دانستہ جھوٹ منسوب کرکے سرکاری دستاویز بنانا قانونی جرم ہے ، اتھارٹی کےقیام کا کام کس نےکیا اورکس کےحکم پرہوا ، میڈیاڈویلپمنٹ اتھارٹی آمرانہ ، فسطائی قانون ہے ، قوم مستردکرتی ہے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےنام پرنیازی ازم مسلط نہیں ہونےدیں گے ، کراچی،لاہورودیگرپریس کلب نےکالےقانون کو مسترد کردیا ، حکومت ہرمعاملےمیں جبر اور جھوٹ کا رویہ اپنارہی ہے ، ووٹنگ مشین،میڈیا بل پرجبرکارویہ اپنایاگیا۔