حکومت کا تمام میڈیکل سٹور پر فارماسسٹ کی تعیناتی 100 فیصد یقینی بنانے کا فیصلہ۔
پنجاب میں 90 فیصد میڈیکل سٹور بغیر فارماسسٹ کے چلتے ہیں۔
اب کوئی میڈیکل سٹور کوالیفائیڈ پرسن کے بغیر نہیں چلے گا، مراسلہ
ادویات دینے میں مدد کر نے والا کم از کم ڈسپنسر یا بی کیٹگری ہولڈر ہونا ضروری ہے۔
کوئی میڈیکل سٹور فارماسسٹ کے بغیر ادویات فروخت کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔
ڈرگ انسپکٹرز تمام میڈیکل سٹور پر فارماسسٹ کی دستیابی کو یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔
تمام ڈرگ انسپکٹرز نے فیلڈ پلان و چھاپوں کا پروگرام ترتیب دے دیا۔