سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے اپنے معروف وائٹ ہیٹ کو نیلام کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق میلانیا ٹرمپ کا وائٹ ہیٹ بہت مقبول ہوا تھا جو کہ اس وقت پہنا گیا تھا کہ جب فرانسیسی صدر ایمانوئیل اور ان کی اہلیہ نے امریکہ کا دورہ کیا تھا۔
یہ وائٹ ہیٹ اور ان کے 2 مقبول پوٹریٹ اڑھائی لاکھ ڈالر مں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی بونی 11 جنوری کو ہوگی۔
اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی کچھ رقم اس اقدام کی طرف جائے گی جو سابق خاتون اول کے بی بیسٹ پروگرام کا حصہ ہے، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ کتنا عطیہ دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نیلامی کا مرکز میلانیا کی وائٹ ہیٹ ہوگی جس پر انہیں نے دستخط بھی کیے ہیں اور یہ ان کے لیے ان کے ذاتی اسٹائلسٹ نے بنائی تھی۔